ثقافت کسی بھی قوم کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی

سندھ کی ثقافت صدیوں پرانی ہے، ٹوپی اور اجرک سندھ کی شناخت ہے جو پوری دنیا میں سندھ کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں،گورنر سندھ کا پیغام

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی نے صوبہ کے عوام کو سندھ کے ثقافتی دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کے بغیر اس قوم کی اس دنیا میں شناخت ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت صدیوں پرانی ہے جو ہمیں ہمارے آبائو اجداد سے ہمیں وراثت میں ملی ہے سندھ کی ثقافت میں صوفیانہ رنگ بھی شامل ہے اسی لئے سندھ کو صوفیا ئے کرام کی دھرتی کہا جاتا ہے آج عوام کے اتحاد ،یکجہتی ،رواداری ،ہم آہنگی اور صوبہ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ عظیم ثقافتی ورثہ کا حامل خطہ ہے جس پر صوبہ کے عوام کو فخر ہے، ٹوپی اور اجرک سندھ کی شناخت ہے،جو پوری دنیا میں سندھ کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :