ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنی زندگیو ںکو اسوہ رسول میں ڈھالنا ہوگا،عارف شیرازی

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

راولپنڈی۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) امیرجماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم کی سیرت طیبہ قیامت تک انسانوں کے لئے نمونہ ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی دائروں میں اپنی زندگیو ںکو اسوہ رسول کے سانچے میں ڈھالیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی پریس کلب میںماہانہ فیملی تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف مدرس قاضی فخر الاسلام ،ْنائب امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی شیخ مسعود احمد اور ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد عثمان آکاش نے بھی اظہار خیال کیا۔سید عارف شیرازی نے کہا کہ ربیع الاول کے مہینے میں جما عت اسلامی کے زیر اہتمام زون اور یونین کونسل کی سطح کے علاوہ مساجد ،ْ مدارس اور سکولوں میں بھی جلسہ ہائے سیرت النبی کا اہتمام کیا جا ئے گا۔ جن میں علماء کرام خاتم الانبیاحضرت محمد مصطفی کی مبارک زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالیں گے ۔