امریکہ ،کینیڈا سمیت تمام مغربی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط فعال بنانے کی ضرورت ہے،راجہ عامر اقبال

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

راولپنڈی۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عامر اقبال نے کہاہے کہ بحرالکائل کے کنارے آبا د ممالک امریکہ اورکینیڈا سمیت تمام مغربی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے ،شمالی امریکہ کے ملکوں کی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی آسان بنانے اور ان ممالک میںپاکستانی مصنوعات کو متعارف کرانے کے لیے تجارتی نمائشوں ، ٹریڈ فئیرز اور تجارتی وفود کا تبادلہ بہت ضروری ہے، راولپنڈی چیمبر نے رواں برس امریکی شہروں ہیوسٹن اور ڈیلیس میں کامیاب تجارتی نمائشوں کا انعقاد کیا ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کاروباری برادری اورمختلف ممالک کے سفراء کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

عشایئے کا اہتمام سابق سینئر نائب صدر کے پی کے چیمبر آف کامرس عمادرشید نے کیا تھا ۔تقریب میں امریکہ کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر کولن کریم ، قونصلر جنرل ریمنڈ میک گراتھ ،کینیڈین ہائی کمشنرپیری جان ، کویت کے سفیر، تاجکستان کے سفیر جونووشیر علی، نیپال کی سفیر لمسل ادیکاری، بیلاروس کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے علاوہ راولپنڈی چیمبر کے سیئنر نائب صدر راشد وائیں، نائب صدر عاصم ملک، گروپ لیڈرز شیخ شبیر، سہیل الطاف، سابق صدر میاں ہمایوں پرویز اور دیگر کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔

راولپنڈی چیمبر کے صدر راجہ عامر اقبال نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر ہر سال بیرون ملک بیس کے قریب تجارتی نمائشوں کا انعقاد کرتا ہے جن کا مقصد دو طرفہ تجارتی روابط، تجارتی سرگرمیوں اور برآمدات کا فروغ ہے اس موقع پر سفیروں اور کمرشل اتاشیوں نے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنے سفارتخانوں کی جانب سے بھرپور معاونت اور راہنمائی کا اعادہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :