نوشیروا ن علی جماعت اسلامی یوتھ ضلع راولپنڈی کے صدرمقرر

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

راولپنڈی۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی یوتھ پاکستان ضلع راولپنڈی رورل کیلئے نوشیرا ن علی خان کو صدرمقررکردیا گیا ،جماعت اسلامی کے ضلعی ترجمان انعام الحق اعوان کے مطابق امیرضلع شمس الرحمن سواتی کے مشورے سے مرکزی صدرزبیراحمدگوندل نے ضلعی صدرکے تقررکی منظوری دیتے ہوئے انھیں ہدایت کی کہ وہ ضلعی ٹیم اورزونل صدورکا جلدتقررکریں ،ترجمان کے مطابق مذکورہ تقرریوں کے بعد نومنتخب ضلعی صدراوران کی کابینہ کا حلف ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :