چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کا اپنے اہلخانہ کے ہمرا ہ ڈبل ڈیکر بس میں لاہور کا تفریحی دورہ

اتوار 4 دسمبر 2016 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے اپنے اہلخانہ کے ہمرا ہ ڈبل ڈیکر بس میں لاہور کا تفریحی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سید منصور علی شاہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم سے تفریحی بس میں سوار ہو کر شاہی قلعے پہنچے انہوں نے شاہی قلعے کی سیر کی اور فوڈ سٹریٹ میں دوپہر کا کھانا کھایاذرائع کے مطابق اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے‘چیف جسٹس اڑھائی گھنٹے رکنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :