کالا باغ ڈیم بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے‘ہم دلوں کو توڑنے نہیں جوڑنے آئے ہیں‘ مصطفی کمال
الیکشن سے قبل کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرینگے‘22سال بعد کراچی ’’را‘‘ کے قبضے سے آزاد ہوا ہے‘مذہبی ،سیاسی اور مسلک کی بنیاد پر دشمنی کو ختم کرنے آئے ہیں‘اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہ کرنے تک ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے’’میٹ دی پریس ‘‘ میں میڈیا سے گفتگو
اتوار 4 دسمبر 2016 17:40
(جاری ہے)
ہم یہاں کسی کی حکومت گرانے نہیں آئے ہیںبلکہ آپس میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے آئے ہیں۔
ہماری پاری میں لوگ بغیر کسی لالچ اور معاشرتی فائدے کے شمولیت اختیار کررہے ہیں۔میں یہاں کسی سیاسی جماعت کو ٹارگٹ نہیں کرنے آیا ۔کراچی پر22سال بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ نے قبضہ جمائے رکھا ۔کسی ایک شخص کی وجہ سے اردو بولنے والوں کو برا نہ کہا جائے ۔اب اس شخص نام لینے والی بھی کوئی شخص باقی نہیں رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا میرے شادی ہال یا زمین پر قبضہ نہیں کیا کسی نے میں صرف پاکستانیوں کیلئے یہاں آیا ہوں۔میں اپنے دور میں کراچی مٰں تین سو ارب روپے خرچ کیا ۔آج مجھ پر کوئی انگلی بھی نہیں اٹھا سکتا۔ہمارے مسائل امریکہ کے خلاف بیانات دینے یا کسی کے خلاف نعرہ لگانے سے حل نہیں ہونگے۔ہر سال ایک کروڑ بچے بھوک اور بیماری سے مر رہے ہیں ۔ڈھائی کروڑ بچے سکول کی تعلیم سے محروم ہیں۔جب تک اختیارات مساوات اور نچلی سطح پر تقسیم نہیں ہونگے ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے۔انہوں نے مزید کہا پنجاب والوں کو کراچی والوں کو سینے سے لگانا ہو گا۔چند لوگوں کی سزا پورے کراچی والوں کو نہ دی جائے۔پریس کانفرنس کے آخر میں انہوں نے سینئر فوٹو جرنلسٹ اظہر جعفری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.