کوئٹہ ،یونیورسٹی آف تربت کے فٹبال ٹیم کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

اتوار 4 دسمبر 2016 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) یونیورسٹی آف تربت کے فٹبال ٹیم کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ منیجمنٹ سائنسز کے زیراہتمام اوتھل میں جاری انٹر یونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ 2016میں یونیورسٹی آف تربت کی فٹبال ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔اور کامیابیوں پہ کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔

ٹورنامنٹ سے پہلے لسبیلہ یونیورسٹی کے فٹبال گراو،ْنڈ میں کھیلے جانے والے ایک وارپ اپ میچ میں تربت یونیورسٹی کی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لسبیلہ یونیورسٹی کی ٹیم کو دو گول سے شکست دی۔اورٹور نامنٹ میں شامل حریف ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔تربت یونیورسٹی کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنا پہلامیچ بلوچستان یونیورسٹی کی ٹیم کے خلاف کھیلا جو برابر رہا۔

(جاری ہے)

جبکہ اپنے دوسرے میچ میں تربت یونیورسٹی کی ٹیم نے بیوٹمز کی ٹیم کو دو گول سے شکست دیکرپوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔تربت یونیورسٹی ٹیم کی طرف سے اسامہ اور مراد جان نے ایک ایک گول سکورکیا۔تربت یونیورسٹی کی مسلسل شاندار کامیابیوں پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے شعبے میں بھی اپنالوہا منوا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربت یو نیورسٹی کے طالب علموں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں ملکی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔وائس چانسلر نے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹیم ٹورنامنٹ کے آنیندہ میچز میں بھی شاندار کار کردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں اپنے نام کرے گی اور ٹائٹل جیت کر تربت یونیورسٹی کا نام مزید روشن کرے گی۔یہ ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے جس میں بلوچستان بھر سے چاریونیورسٹیوں کی ٹیمیں تربت یونیورسٹی، لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل، بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ اور بیوٹمزکوئٹہ کی فٹبال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :