لاہور،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے احتجاجی ڈاکٹرز کے خلاف کمر کس لی

ایم ایس صاحبان کو احتجا جی ڈاکٹرز کی ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کا مراسلہ ارسال کر دیاگیا

اتوار 4 دسمبر 2016 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف بھی کمر کس لی، ڈاکٹرز کی ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی۔ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کی احتجاج کرنے کی کال پر پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر بھی ایکشن میں آگیا۔

(جاری ہے)

تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو احتجاج میں شریک ڈاکٹرز کی ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کا مراسلہ ارسال کر دیا۔ احکامات پر فوری عملدرآمد کیلئے غیر حاضرہائوس آفیسرز، زیر تربیت پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز اور میڈیکل افسران سمیت احتجاج کا حصہ بننے والے ڈاکٹرز کے ناموں کی فہرست طلب کر لی۔(سلیمان)

متعلقہ عنوان :