لاہور،پنجاب حکو مت کا آج سے رولر ایمبولینس سروس کیلئے گاڑیوں کی تقسیم کا عمل شروع کرنے کافیصلہ

اتوار 4 دسمبر 2016 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) پنجاب حکو مت کا آج بروز پیرسے رولر ایمبولینس سروس کے لیے گاڑیوں کی تقسیم کا عمل شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ 15اضلاع میں 100ایمبولینسز 7دسمبر تک فراہم کر دی جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ایمبولینس سروس حاملہ خواتین کو بی ایچ یو ار آر ایچ سیز پر ڈلیوری کے لیے لائیں گی تاکہ بچوں اور مائوں کی شرح اموات میں کمی اور سکلڈ برتھ اٹینڈنس کو بڑھایا جائے ۔

ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کو 8، بھکر میں 1،بہاولپور میں 6، ساہیوال میں 7، خانیوال یں6، ناروال میں5،پاکپتن میں5، حافظ آباد میں4،سرگودھا میں6، ملتان میں6، گوجرانوالہ میں5، جہلم میں 4،لاہور میں4،فیصل آباد میں16، روالپنڈی میں 9اور سیالکوٹ میں 8ایمبولینسز دی جائیں گی۔ یہ ایمبولینس حاملہ خواتین کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گی۔(سلیمان)

متعلقہ عنوان :