لاہورہائیکورٹ کی 150سالہ تقریبات ، چیف جسٹس لاہور ھائیکورٹ کا فیملی کے ہمراہ ڈبل ڈیکر بسوں پر شہر کا نظارہ

اتوار 4 دسمبر 2016 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) لاہورہائیکورٹ کی 150سالہ تقریبات کے سلسلے میں لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ کے دیگر ججز صاحبان اور ان کی فیملوں کے ساتھ لاہور میں چلنے والی سیاحتی ڈبل ڈیکر بسوں کی سیر کی اور ڈبل ڈیککر بسوں کے ذریعے لاہور کا نظارہ کیا شاہی قلعہ لاہور کی سیر کی اور فوڈ سٹریٹ میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد اسی بس کے ذریعے واپس آگئے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔(اے ملک) -16/--66

متعلقہ عنوان :