اپنا پیغام محبت پنجاب کے لوگوں میں پھیلانے کے لئے پنجاب کے دورے پرآئے ہیں۔مصطفی کمال

سیاسی اختلافات کو ذاتی عدالت میں تبدیل نہ کیا جائے ر پنجاب ہم سب کا ہے،چیئرمین ، پاک سر زمین پارٹی

اتوار 4 دسمبر 2016 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وہ اپنا پیغام محبت پنجاب کے لوگوں میں پھیلانے کے لئے پنجاب کے دورے پرآئے ہیں۔ میرا پیغام محبت یہی ہے کہ سیاسی اختلافات کو ذاتی عدالت میں تبدیل نہ کیا جائے سندھ بلوچستان کے پی کے اور پنجاب ہم سب کا ہے ہم سب پاکستانی پہلے اور علاقائی شہری بعد میں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز مزار داتا گنج بخشؒ پر حاضری دینے کے بعد داتا دربار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ایس پی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ مصطفی کمال نے مزار داتا دربار پر پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے دعا کی بعدازاں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی ایس پی پنجاب کی قیادت سے ون ٹون ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنوں کو پارٹی پالیسی بارے بریفنگ دی ملاقاتوں اور بریفنگ کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :