تمام وفاقی وزارتوں ،محکموں کو شکایات کے ازالہ کے نئے نظام کے تحت درج کرائی گئی ہر شکایت کا 15دن کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت
نئے شکایاتی نظام کے تحت سرکاری اداروں میں 18 مراکز کاقیام عمل میں لایا گیا ہے ‘سینئر ایڈوائزر وفاقی محتسب حافظ احسان احمد کھوکھر
اتوار 4 دسمبر 2016 17:10
(جاری ہے)
نئے نظام کے تحت محکموں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کم از کم وقت میں شکایات کے ازالہ کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں ماہانہ کارکردگی رپورٹ دفاقی محتسب آفس بھیجا کریںاگر سرکاری محکمے 15دن کے اندر شکایت کے ازالہ میں ناکام رہے تو شکایت کنندہ کو حق حاصل ہوگا کہ وہ وفاقی محتسب آفس شکایت کرے یا پھر ویب سائٹ کے ذریعے شکایت خودبخود وفاقی محتسب آفس کی ویب سائٹ پر منتقل ہو جائے گی۔
سرکاری محکمے نئے نظام کے تحت دفاتر میں شکایات کے اندراج کا مخصوص ریکارڈ رکھیں انہوں نے کہا کہ ہزاروں درخواستیں صرف محکموں میں بدانتظامی سے متعلق ہیں ۔ وفاقی وازارتوں اور محکموں کویہ بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ وفاقی محتسب آفس میں اپنے فوکل پرسنز کے نمبرز ، ویپ سائٹس اور اڈریس بھی آویزاں کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے نظام کے تحت فوکل پرسن اپنے دفاتر اور ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ میں رہیں گے تاکہ عوام کو شکایا ت درج کرانے کے لیے اور ان کے ازالہ کے لیے ان تک آسان رسائی ہو جو ان کی حدود میں آتی ہوں ۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ شکایات کے ازالہ کا نیا نظام سرکاری دفاتر میں گڈ گورننس کی طرف ایک مثبت قدم ہے جو سرکاری اداروں کے اہلکاروں کی طرف سے شکایات کے ازالہ کے لیے تاخیری رویے کو بلکل تبدیل کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے اب تک 3لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کر دیا ہے جن پر 45دن کے اندر اندر فیصلہ کیا گیا ہے جو ایک مثال ہے ۔آئندہ درج ہونے والی ہرشکایت پر 15دن کے اندر فیصلہ کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.