حکومت نے 3سال میں تیل اور گیس کی تلاش کرنے پرمجموعی طور پر 570ارب روپے ٹیکس وصول کیا،وزارت خزانہ

اتوار 4 دسمبر 2016 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) وزارت خزانہ نے ایک رپورٹ میں آگاہ کیا ہے کہ حکومت نے گذشتہ تین سال کے دوران تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں سے مجموعی طور پر 570ارب روپے ٹیکس وصول کیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ ایک دستاویزی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے گذشتہ تین سال کے دوران تیل اور گیس کی تلاش اور دریافت کرنے والی کمپنیوں سے مجموری طور پر 570ارب روپے ٹیکسوں کی مدمیں رقم وصول کی، 2013-14میں20انکم ٹیکس،بلز ٹیکس اور ایف ای ڈی مد میں217ارب،2014-15میں180ارب اور 2016-17میں173ارب وصول کیا گیا۔(خ م+وخ)

متعلقہ عنوان :