غذر، دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کے بعدسرکاری نر خناموں پر عمل شروع،عوام کا اظہار اطمینان

اتوار 4 دسمبر 2016 17:00

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)غذر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ اور تحصیل پونیال اشکومن میں اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کی زائد المیاد اشیاء رکھنے اور سرکاری نرخناموں پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گایکوچ اور تحصیل پونیال و اشکومن میں دکاندار حضرات نے سرکاری نرخناموں پر سختی سے عمل کرنا شروع کر دیا ہے اور دکانوں میں زائد المیاد اشیاء رکھنے کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا ہے۔

اتوار کو ندیر شاہ ، خان محمد ،ولی آمان اور غلام اکبر نے گاہکوچ میں میڈیا سیبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج علاقے کے مکینوں کو اشیاء خوردنی مناسب قیمتوں پر دستیاب ہے یہ سب کچھ اس عوام دوست آفسر کی محنت نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہے کہ جب سے اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کا چارج سنبھالا ہے گاہکوچ شہرکا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے گاہکوچ اب ایک خوبصورت شہر میں تبدیل ہوگیا ہے جبکہ گاہکوچ سمیت پونیال اشکومن میں بھی انھوں نے سرکاری نرخناموں پر عملدارامد کے علاوہ زائد المیاد اشیاء رکھنے والے دکاندروں کے خلاف جو کارروائی کر رہے ہیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سمیت دونوں تحصیلوںمیں پرائس کنڑول کمیٹی مکمل طور پر فعال ہے یہ سب کچھ اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد کاعوام کے ساتھ ہمدردی کا نتیجہ ہے ۔