چارسدہ،وزیر اعلیکا پنشنر ز کے ساتھ ناروا رویہ، پنشنر ز ایسو سی ایشن نے کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اتوار 4 دسمبر 2016 17:00

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کی طر ف سے پنشنر ز کے ساتھ ناروا رویے اور منفی ہتھکنڈوں کے خلاف پنشنر ز ایسو سی ایشن نے کل پشاور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آل پاکستان پنشنر ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری حاجی عبدالسلام کی طرف سے جاری کر دہ پریس ریلزے کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی طر ف سے پنشنر ز کے ساتھ ناروا رویے کے خلاف صوبہ بھر کے تمام اضلاع اور فاٹا کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اہم اجلاس کل بروز منگل صبح دس بجے امن پارک نز د پشاور پریس کلب طلب کیا ہے جبکہ 8دسمبر کو گورنمنٹ ہائی سکول پشاور سٹی میں بھی اسی نوعیت کا اجلاس صبح دس بجے منعقد ہو گا۔

پریس ریلیز میں تمام ذمہ داران کو بر وقت شرکت کی استدعا کی گئی ۔