چارسدہ،جر اتحاد کے مرکزی انتخابات 15دسمبر کوہونگے

اتوار 4 دسمبر 2016 17:00

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)تاجر اتحاد کے مرکزی انتخابات 15دسمبر کو منعقد ہونگے ۔ الیکشن کمیٹی ووٹر لسٹ کی منظوری دے گی ۔ فنڈنگ کیلئے فنانس کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ تاجر اتحاد کے مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین الیکشن کمیٹی لعل محمد لعل منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابق کابینہ کے عہدیداروں مولانا صلاح الدین شاکر ، افتخار حسین ، حبیب اللہ ، مفرق شاہ ، ظہور احمد ، ضیاء الدین ، محمد عالم ، امداد ، صاحب شاہ ، جان زیب ، جان سید ، شاروم ، روح الامین ، ریاض ، امجد ، زین اللہ اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وقت کی کمی کی وجہ سے تاجر اتحاد کی مرکزی کابینہ کی انتخابات 5دسمبر کی بجائے اب 15دسمبر کو منعقد ہونگے جس کیلئے ووٹر لسٹ کی منظوری الیکشن کمیٹی دی گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی کابینہ کے انتخابات کے بعد مختلف ٹریڈ ز کے انتخابات کرائے جائینگے جس میں تمام دوکانداروں کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہو گا۔ اجلاس میں فنڈ جمع کرنے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ۔