چارسدہ ،جدید علوم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،مفتی عبدالرئوف کا خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 17:00

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) جمعیت علمائے اسلام چارسدہ کے امیر مولانا مفتی عبدالرئوف شاکر نے کہا ہے کہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کا حصول وقت کی ضرورت ہے ۔ جدید علوم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ اسلامی معاشرے کی قیام کیلئے تعلیمی اداروں میں تجوید ، ناظرہ اور خفظ القرآن کی کلاسسز ضرور شامل کر نا چاہیے ۔

گزشتہ روزوہ سرڈھیری فیاض آباد میں تعمیر وطن ایجو کیشن سسٹم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پرنسپل محسن علی اور ایم ڈی عثمان علی ، احمد علی اور قاری شعیب الرحما ن نے بھی خطاب کیا ۔ مفتی عبدالرئوف منتظمین کو تعمیر وطن ایجوکیشن سسٹم کے تحت بچوں کیلئے منفرد تعلیمی ادارے کے قیام پر مبارکباد دی اور کہاکہ ادارے کا بنیادی مقصد اسلامی معاشرے کے قیام اور طلباء اور طالبات میں دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کا شغور اجاگر کرنا چاہیے تاکہ مستقبل کے معمار عملی زندگی میں کامیاب انسان بن سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی آخروی زندگی نکھارنے اور دنیا میں بہترین اسلامی معاشرے کے قیام کیلئے تجوید ، ناظرہ اور خفظ القرآن کے کلا سسز ضروری ہے ۔ انہوں نے تعمیر وطن وطن ایجوکیشن سسٹم کے تحت طلباء اور طالبات کیلئے علیحدہ سیکشن ، ذہین اور اور مستحق طلباء کیلئے حصوصی سکالر شپ ، جدید سائنس لیبارٹری اور دیگر سہولیات کو خوش آئند قرار دیا ۔