چارسدہ، عالمی دن پر20 معذور میں ویل چیئرتقسیم،پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے کا مطالبہ

اتوار 4 دسمبر 2016 17:00

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)الخدمت فاونڈیشن چارسدہ نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر20 معذور میں ویل چیئرتقسیم کی۔ گزشتہ روز یہاںمعذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے الخدمت فاونڈیشن کے زیراہتمام ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میںفاونڈیش چارسدہ کے جنرل سیکرٹری ظہور احمد ظریف خیل ،آمان الحق کوکب ،شفیق خان،مولانا آدم خان ا ور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ معذور وں کو کار آمد شہری بنانا معاشرے کے ہر فر د کی بنیادی ذمہ داری ہے تاکہ معذور افراد معاشرے پر بوجھ نہ بن جا ئیں۔

انہوں نے کہاکہ معذور وں کی تعلیم اور تربیت پر بھر پور توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے تاکہ معذور ں کو پانچ فیصد کوٹہ میں سرکاری ملازمتیں مل سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن خدمت یقین رکھتی ہے اور اللہ رضا کے لیے عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔ مشکل کی ہر گھڑی اور آفات میں الحدمت فائونڈیشن کے رضا کار وں کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔ الحدمت فائونڈیشن معذور افراد کی مدد بنیادی ذمہ داری سمجھتی ہے اور وہیل چیئر سمیت دیگر ضروریات فراہم کر رہی ہے۔