Live Updates

عمران خان اور وزیر اعلی پرویز خٹک کے تبدیلی کے نعرے دھرے کے دھرے رہ گئے

ھنگو کے ہسپتال میں 15سال سے پولیس سٹیشن قائم، خواتین مریضوں کو مشکلات

اتوار 4 دسمبر 2016 17:00

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) خیبر پختونخواہ میں صوبائی حکومت محکمہ صحت کاقبلہ درست کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔ پی ٹی ائی کے چیرمین عمران خان اور وزیر اعلی پرویز خٹک کے صحت، پولیس و تعلیم میں تبدیلی کی نعرے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ھنگو یونین کونسل بلیامینہ بی ایچ یو ہسپتال مقامی لوگوں کو سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پ ناکام ہو چکا ہے اسی ہسپتال میں گزشتہ پندرہ ماہ سے پولیس تھانہ قائم کیا گیا ہے اس وجہ سے زنانہ ومردانہ مریض ہسپتال آنے سے قاصر ہیں،مقامی لوگوں کی شکایت پر جب میڈیا ٹیم نے اس ہسپتال کا دورہ کیا تو وہاں پر موجود ڈاکٹر سمین اکبر نے دھمکی دی کہ اگر یہ خبر میڈیا پر چلی تو میں اپ لوگوں کو نہیں چھوڑونگا،بی ایچ یو بلیامینہ میںادویات،نرس اور ایل ایچ وی زنانہ ڈاکٹر نہ ہونے اور انچارج ڈاکٹر کا ڈیوٹی سر انجام نہ دینے پر عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے اور عوام کو درپیش مشکلات میں اضافہ دیکھنے میں ایا ہے دوسری طرف ہسپتال میں زنانہ مریضوں کے لئے جگہ نہ ہونے کے باعث وہاں پر پولیس تھانہ قائم ہے جو محکمہ صحت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام نے ائی جی خیبر پختونخواہ اور وزیر اعلی کے پی کے سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے بی ایچ یو کا انچارج ڈاکٹر بھی صحیح طر یقے سے ڈیوٹی سر انجام نہیں دیتا جس کی باعث مذکورہ ہسپتال پولیس اسٹیشن کا منظر ہیش کر رہا ہے پولی کی موجود گی کے باعث زنانہ و مردانہ مریض آنے سے کتراتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات