ہنگو، موٹر سائیکل سواروں کی فائر نگ،ایک شخص جاں بحق ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

اتوار 4 دسمبر 2016 17:00

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) ٹل روڈ پر نا معلوم نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگمیںایک شخص جاں بحقہو گیا ۔ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس نے بتایا کہ ہنگو کے علاقہ ٹل روڈ پر سٹیڈیم کے قریب بس سٹینڈ میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اچانک محمد یاسین ولد ریاض خان سکنہ سرک دانہ پرفائرنگ شروع کر دی۔جس سے محمد یاسین نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے تا ہم پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار کاروائیاں شروع کر دی ہیں ۔پولیس نے تھانہ سٹی میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :