بھارتی وزیراعظم نے ایک ایک بوندپانی روک کرپاکستان کوتباہ کرنے کابیان دے کراپنے مذمو م مقاصدخودہی بے نقاب کردیئے لیکن بھارت کسی غلط فہمی کاشکارنہ رہے پاکستانی قوم اپنے پانی کے ایک ایک قطرے کیلئے لڑے گی

چیئرمین انٹرنیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کینٹ و صدر انجمن تاجران غلام قادر شہزاد کا بیان

اتوار 4 دسمبر 2016 16:50

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) بھارتی وزیراعظم نے ایک ایک بوندپانی روک کرپاکستان کوتباہ کرنے کابیان دے کراپنے مذمو م مقاصدخودہی بے نقاب کردیئے لیکن بھارت کسی غلط فہمی کاشکارنہ رہے پاکستانی قوم اپنے پانی کے ایک ایک قطرے کیلئے لڑے گی ان خیالات کااظہارچیئرمین انٹرنیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کینٹ و صدر انجمن تاجران سیشن روڈ غلام قادر شہزاد نے اپنے بیان میںکیاہے انہوں نے کہا کہ بھارت ہماری قوم کی مائوں کی گودمیںآج بھی ایک نہیںکروڑوںمحمودغزنوی اوراحمدشاہ ابدالی جیسے نوجوان اوربچے موجودہیںمودی سرکار نے اگرکوئی مہم جوئی کی توپاکستانیوںکی ٹکر سے مودی سرکا ر کے غروراورتکبرکاسومنات کامندرپاش پاش ہو جائے گاحکومت بھی ہندوستان کے عزائم کوسمجھتے ہو ئے جلدازجلدکالاباغ ڈیم کی تعمیرکویقینی بنائے

متعلقہ عنوان :