Live Updates

عمران خان نوجوان کو بھٹکا رہے ہیں‘ مسلم لیگ ن ان نوجوانوں کو اپنے جوہر دکھانے کے لئے وسائل فراہم کررہی ہے‘ نوجوان طالب علموں کے لئے ہم ہر طرح کے وسائل پیدا کریں گے

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم کا بیان

اتوار 4 دسمبر 2016 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان نوجوان کو بھٹکا رہے ہیں اور مسلم لیگ ن ان نوجوانوں کو اپنے جوہر دیکھانے کے لئے وسائل فراہم کررہی ہے۔ نوجوان طالب علموں کے لئے ہم ہر طرح کے وسائل پیدا کریں گے ۔یہ ذہین طالب علم ہمارا اثاثہ ہیں۔ ہمیں تازہ اورعظیم بستیاں آبادوشاد کرنے کیلئے ملک کے ہونہار، قابل، ذہین اور محنتی طالب علموں کوپیف ایسے پروگرامز کے ذریعہ تعلیمی وسائل مہیا کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہی نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہمارے مستقبل کی کنجی ہے۔ یہی نوجوان جب علم وہنر، تحقیق،فکرودانش اور جدت طرازی میں جدید ٹیکنالوجی پر مہارت حاصل کریں گے تو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک طاقتور، باوقاراور خودمختار قوم کی حیثیت سے اپنی شناخت منوا سکے گااورسبز پاسپورٹ کی عزت بحال ہوگی۔

(جاری ہے)

ہم نے اشرافیہ کی ماضی کی ترجیحات کو بدل کر اپنے قیمتی قومی وسائل کا رخ محنتی، قابل اور ذہین طالب علموں کو جدید علوم وفنون سے بہرہ مند ہونے کیلئے موڑ دیا ہے۔

پنجاب حکومت نے بہاولپور کے ریگستان میں سولر منصوبے شروع کیے ہیں اوراس وقت سولر منصوبوں سے چارسو میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہورہی ہے۔پنجاب حکومت کے اس اقدام سے صحراہ میں بہار آئی ہے ۔ یہ منصوبے کئی برس قبل بھی شروع ہوسکتے تھے لیکن کسی کو خیال نہیں آیا ۔ماضی میں اس حوالے سے مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ 2017ء کے اختتام تک ملک میں اندھیرے نہیں ہوں گے بلکہ اجالا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات