ٹوبہ ٹیک سنگھ، ضلع کونسل میں 67ممبران کی حمایت مل گئی، شریف بردران ٹکٹ ہمیں دینگے،رکن اسمبلی خالد وڑائچ

مخالف گروپ شکست تسلیم کرلے،بیگم وڑائچ چیئر پرسن امیدوار ہوںگی، پریس کانفرس سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 16:50

ٹو بہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن ) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے دعوی کیا ہے کہ ضلع کونسل کے کل 109کے ایوان میں ان کے گروپ کو 67ممبران کی مکمل حمایت حاصل ہے ،ہماری ہی جماعت کا مخالف گروپ غلط پروپیگنڈا کر رہا ہے ،انہیں اپنی شکست تسلیم کر لینی چاہیے ،گزشتہ روز یہاںان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع کونسل ریسٹ ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایم پی اے قطب علی شاہ ،چوہدری ریاض الحق سمیت ضلع کونسل کی مخصوص نشتوں پر کامیاب ہونے والی خواتین اور دیگر ممبران بھی موجود تھے ،چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ ہمارے مخالف گروپ کے ایم این اے جنید انوار ،ایم پی ایز میاں رفیق ،امجد جاوید ،مسز نازیہ راحیل ،ایوب گادھی ،پی ٹی آئی کے چوہدری اشفاق ،عوام لیگ کے ریاض فتیانہ اور چوہدری امجد وڑائچ مل کر ضلع کونسل کی مخصوص نشتوں پر چند امیدوار کامیاب کروا سکے ،جبکہ مجھ سمیت ایم این اے چوہدری اسد الرحمان ، ایم پی ایز عبد القدیر اعوان اور قطب علی شاہ گروپ نے بغیر کسی سے ڈیل کئے 15مخصوص نشتوں پر کامیابی حاصل کی ہے ،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ اکثریت رکھنے والے گروپ کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا ،اس لئے مسلم لیگ (ن ) کا ٹکٹ ہمیں ملے گا ،اور مسز خالد وڑائچ امیدوار چیئر پرسن ضلع کو نسل ہو ں گی ،انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کی ناقص منصو بہ بندی اور عدم رابطہ کے باعث انہیں میونسپل کمیٹی میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ،جس سے سبق سیکھنے کی بجائے وہ اعلی قیادت کے پاس ہمارے خلاف غلط پروپیگنڈا میں مصروف ہیں ،اس موقع پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہو نے والے چیئر مین یوسی حاجی گل شیر اور مہر غلام علی نے خالد وڑائچ گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :