خطے میں بھارت اور افغانستان کے اکٹھ جوڑ سے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی جاہیں بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی بجائے حکومت پاکستان اور قوم کے مفادات کا خیال رکھیں

تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس کابھارت اور افغانستان کا پاکستان کو بائی پاس کر کے فضائی تجارت کرنے کے عندیہ پر اظہار تشویش

اتوار 4 دسمبر 2016 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے بھارت اور افغانستان کا پاکستان کو بائی پاس کر کے فضائی تجارت کرنے کے عندیہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بھارت اور افغانستان کے اکٹھ جوڑ سے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی جاہیں بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی بجائے حکومت پاکستان اور قوم کے مفادات کا خیال رکھیں بھارت طاقت کے نشے میں اندھا ہو چکا ہے اُس کو پاکستان کی طاقت اور اہمیت سے باور کروانے ضرورت ہے۔

حکمرانوں کی بھارتی جارحیت پر خاموشی پر مودی سرکار غلط تاثر لے رہی ہے اور پاکستان کو کمزور سمجھ کر سر پر سوار ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو بھارت کے ساتھ سخت رویہ اپنانے کی ضرورت ہے ایل او سی پر گولہ باری اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھارت کی طرف سے خطے میں امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے عالمی برادری نے بھارت کے خلاف سخت نوٹس نہ لیا تو اس خطے میں لگی آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو فلفور معطل کرے تاکہ عالمی برادری حالات کی سنگینی کو سمجھیں اور بھارت پر سفارتی دبائو بڑھائیں۔ حکومت کو بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔