Live Updates

کر پشن کے خلاف نیب سمیت تمام ادارے خاموش ہیں‘ ملک کو تباہی اور بد عنوانی سے بچانے کیلئے ملکی اداروں کو فعال کر نا ہوگا‘ملک میں اب صرف ایماندار قیادت ہی آگے آئیگی،ملک میں کس نے حکومت کر نی ہے اس کا فیصلہ عوام نے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے ہی کر نا ہے،تحر یک انصاف قوم کو کسی صورت مایوس نہیں کر یگی

سابق گور نرپنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور کا تقریب سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) سابق گور نرپنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے خلاف نیب سمیت تمام ادارے خاموش ہیں،ملک کو تباہی اور بد عنوانی سے بچانے کیلئے ملکی اداروں کو فعال کر نا ہوگا،ملک میں اب صرف ایماندار قیادت ہی آگے آئیگی،ملک میں کس نے حکومت کر نی ہے اس کا فیصلہ عوام نے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے ہی کر نا ہے،تحر یک انصاف قوم کو کسی صورت مایوس نہیں کر یگی اور ا ن کو ان کا حق دلائیں گے ۔

وہ لاہور کے علاقہ کینٹ میں پارٹی رکن کاشف خان کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ اور لیبر کونسلر طارق محمود بلوچ کی جانب سے روای روڈ پر اپنے اعزاز میں دیئے جانیوالے ناشتے کی تقر یب سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں کر پشن کے خلاف جتنی آواز عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے اٹھائی ہے اسکی کسی اور پارٹی میں کوئی مثال نہیں ملتی مگر ملک کی بد قسمتی ملک میں احتساب کیلئے نیب،ایف آئی اے سمیت جتنے بھی قومی ادارے ہیں وہ کسی کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہیں جسکی وجہ سے ملک میں کر پشن کر نیوالوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج جن بدترین مسائل کا شکار ہے انکا واحد ترین حل ملک میں آئین وقانون کی حکمران اور شفاف احتساب ہے اگر یہ نہیں ہوگا تو پھر آنیوالی نسلیں کسی کو معاف نہیں کر یں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ آئین وقانون کے مطابق عوامی حقو ق اور احتساب کیلئے آواز بلند کی ہے اور ہم عوام کو کسی صوررت مایوس نہیں کر یں گے بلکہ عوام کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑتے رہیں گے اور آنیوالا وقت بھی پاکستان تحر یک انصاف کا ہی ہوگا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات