چار مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 27 دسمبر کو دما دم مست قلندر ہوگا :بلاول بھٹو زرداری

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 دسمبر 2016 16:30

چار مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 27 دسمبر کو دما دم مست قلندر ہوگا :بلاول ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4دسمبر۔2016ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے چار مطالبات تسلیم نہ کئے تو 27 دسمبر کو دمام دم مست قلندر ہوگا ، بلاول ہائوس لاہور میں سندھی ثقافت کے دن کی تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں تبدیلی آ گئی ہے ، تخت لاہور والوں نے اگر ہماری آواز نہیں سنی تو کل یہ آواز پورے ملک سے اٹھے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کارکنوں سے سوال کیا کہ اگلا وزیر اعظم کون ہوگا جس پر کارکنوں نے بلندآواز میں بلاول بھٹو کا نام پکارا ، بلاول بھٹو زرداری نے تقریب میں گو نواز گو کے نعرے لگوائے ۔