سندھ عظیم ثقافتی ورثہ کا حامل خطہ ہے،گورنر سندھ

اتوار 4 دسمبر 2016 16:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے صوبہ کے عوام کو سندھ کے ثقافتی دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثقافت کسی بھی قوم کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کے بغیر اس قوم کی اس دنیا میں شناخت ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت صدیوں پرانی ہے جو ہمارے آبائو اجداد سے ہمیں وراثت میں ملی ہے سندھ کی ثقافت میں صوفیانہ رنگ بھی شامل ہے اسی لئے سندھ کو صوفیا ئے کرام کی دھرتی کہا جاتا ہے آج عوام کے اتحاد ،یکجہتی ،رواداری ،ہم آہنگی اور صوبہ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ عظیم ثقافتی ورثہ کا حامل خطہ ہے جس پر صوبہ کے عوام کو فخر ہے، ٹوپی اور اجرک سندھ کی شناخت ہے، جو پوری دنیا میں سندھ کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :