چین اور آسٹریلیا کے درمیان ہوا بازی مارکیٹ کھولنے پر اتفاق

اتوار 4 دسمبر 2016 16:20

کنبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) آسٹریلیا کے وزیر انفراسٹرکچر و ٹرانسپورٹ ڈیرن چیسٹر اور وزیر تجارت ، سیاحت اور سرمایہ کاری سٹیون سایوبو نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا اور چین کی حکومتوں نے دونوں ممالک کے درمیان ہوابازی کی مارکیٹ کھولنے کیلئے انتظامات طے کر لئے ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے انتظامات سے ہر ملک کی فضائی کمپنی کیلئے چین اور آسٹریلیا کے درمیان گنجائش کی تمام پابندیاں ختم ہو جائیں گی اور آسٹریلیا کے سیاحتی کاروبار کو دنیا میں سب سے بڑی اور انتہائی تیزی سے فروغ پذیر صارفین کی مارکیٹ سے استفادہ کرنے کی اجازت مل جائے گی ۔

(جاری ہے)

چیسٹر نے کہا کہ ہم نے ٹریفک حقوق اور کوڈ شیئر کے انتظامات کو آزادانہ کر دیا ہے جو کہ آسٹریلوی فضائی کمپنی کیلئے اہم ہے ، اس کی بدولت آسٹریلیا اور چین کی فضائی کمپنیو ں کو دونوں ممالک سے پرے اور درمیان مقامات تک سروس چلانے کی اجازت مل جائے گی اور اپنے تجارتی اتحادی پارٹنروں کے ساتھ اپنے کوآپریٹو انتظامات سے مکمل استفادہ کرنے کی اجازت مل جائے گی ، دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مہینوں میں براہ راست پروازوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، سیابو نے کہاکہ اس تاریخی معاہدے کے بعد آسٹریلوی سیاحت کیلئے غیر محدود صلاحیت ہے ۔

متعلقہ عنوان :