ایٹمی معاہدہ کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے،ایرانی صدر روحانی

اتوار 4 دسمبر 2016 16:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے ایٹمی معاہدہ پر گزشتہ سال جولائی میں سات ملکوں کے ساتھ دستخط کئے تھے، کسی ایک ملک کو معاہدے کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق صدر روحانی نے یہ بات تہران میں شام کے بارے میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے الیگزینڈر لاورینٹوسے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے عالمی سطح پر کئے گئے وعدوں کی ہمیشہ پاسداری کی ہے اور جی فائیو پلس ون رکن ملکوں سے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ بھی اپنے وعدوں کی پاسداری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :