مصری آئینی عدالت نے وزارت داخلہ کی جانب سے مظاہروں پر پابندی کالعدم قرار دیدی

اتوار 4 دسمبر 2016 16:20

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) مصر کی اعلی آئینی عدالت سپریم کورٹ نے ملکی وزارت داخلہ کی جانب سے مظاہروں پر پابندی کو کالعدم قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی اعلی آئینی عدالت نے ملکی وزارت داخلہ کی جانب سے مظاہروں پر پابندی کو کالعدم قرار دیدیا ہے ۔ عدالتی ذرائع نے بتایا کہ 2013 میں بنائے گئے اس قانون کے تحت بلا اجازت مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس قانون شکنی پر درجنوں مظاہرین کو جیلوں میں بند کیا گیا تھا۔ عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری دستور پرامن مظاہروں کی ضمانت دیتا ہے اور اس کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی۔

متعلقہ عنوان :