بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں دشمن کی نقل وحرکت کا پتہ لگانے کیلئے 200ڈرون خریدنے کا فیصلہ

اتوار 4 دسمبر 2016 16:20

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں دشمن کی نقل وحرکت کا پتہ لگانے کیلئے 200ڈرون ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) بھارت نے پٹھانکوٹ ایئربیس اور مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپوں پر حملوں کے بعد 200چھوٹے ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق حکومت نے 200چھوٹے ڈرون طیاروں کی خریدری کے چار سالہ منصوبہ بندی کا دوربارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھارتی فوج ان طیاروں کو دشمن کی نقل وحرکت کا پتہ لگانے کیلئے تعینات کرے گی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق یہ ڈرون مقبوضہ وادی میں لوگوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کریں گے۔بھارتی فوج نے ڈرون تیارکرنے والی کمپنی سے کہا ہے کہ مطلوبہ ڈرون اگلے مہینے کی تئیس تاریخ تک فراہم کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :