وزیراعظم کی قیادت میں آج پاکستان کا شمار دنیا کی 10ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کیا جارہا ہے،حکومت کی پالیسیوں کے باعث اقتصادی،سیاسی استحکام آیا، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جوکہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،کئی ممالک نے عظیم قومی منصوبے سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ،توانائی بحران ،گیس کی قلت اور دہشتگردی ،لاقانونیت ،مہنگائی اور بدامنی حکومت کو ورثے میں ملی

وزیردفاعی پیداوار اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا عوامی اجتماع سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 16:20

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیردفاعی پیداوار اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں آج پاکستان کا شمار دنیا کی 10ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کیا جارہا ہے،حکومت کی پالیسیوں کے باعث اقتصادی،سیاسی استحکام آیا اور گذشتہ سارٹھے تین سالو ں میں پاکستان کے اندر اربوں ڈالرکی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جوکہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،کئی مملک نے عظیم قومی منصوبے سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،توانائی بحران ،گیس کی قلت اور دہشتگردی ،لاقانونیت ،مہنگائی اور بدامنی حکومت کو ورثے میں ملی2013میں پاکستان کو ناکام ریاست قرار دیا جارہا تھا،وزیراعظم نوازشریف نے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات اٹھائے جس کی بدولت ملک سے دہشتگردی ،لاقانونیت اور بدامنی کا خاتمہ ہوچکا ہے ملکی زرمبادلہ ذخائر24ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں لوڈشیڈنگ میں بھی نمایاں کمی آئی ہے،2017لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا،گیس کی قلت پر بہت جلد قابو پالیں گے ایل این جی گیس کی درآمد سے گیس کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئی ہے،ملکی انڈسٹری اور گھریلو صارفین کو ایل این جی گیس فراہم کی جارہی،وزیراعظم کی قیادت میں آج مملکت خداداد ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہے ،انشاء اللہ آنیوالی نسل کو ہم خوشحال،مضبوط اور روشن پاکستان دیں گے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو شیخوپورہ کے نواحی چک38میں سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر پیر اشرف رسو ل ایم پی اے،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چیئرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور،یوسی چیئرمین حاجی شاہد حیات اور میڈیا ایڈوائزر محمد ندیم گورایہ نے بھی خطاب کیا۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہاکہ پاکستان کی آزادی،خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے پوری قوم،حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،بھارت کے ساتھ بہتر تعلقا ت چاہتے ہیں،مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ دیگر تصفیہ طلب امور پر مذاکرات چاہتا ہے،مودی سرکاری ہٹ دھرمی کی بجائے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے اگر اس نے کسی قسم کا ایڈوانچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا نقصان بھارت کو ہی ہوگا۔

(خ م)