چار مطالبات پورے نہیں کئے تو 27دسمبر سے دمادم مست قلندر ہوگا،بلاول بھٹو زرداری

پورا پاکستان گونواز گو سے گونج اٹھے گا،تخت رائے ونڈ والو سنو ابھی تو لاہور سے آواز اٹھ رہی ہے،کل پورے پاکستان سے اٹھے گی،مسلم لیگ (ن )نے نیشنل ایکشن پلان ناکام بنایا،وزیرداخلہ کی وجہ سے ایکشن پلان ناکام ہوا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا لاہور میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 16:20

چار مطالبات پورے نہیں کئے تو 27دسمبر سے دمادم مست قلندر ہوگا،بلاول بھٹو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ن لیگ نے نیشنل ایکشن پلان ناکام بنایا،وزیرداخلہ کی وجہ سے ایکشن پلان ناکام ہوا،اگر میرے چار مطالبات پورے نہیں کئے تو 27دسمبر سے دمادم مست قلندر ہوگا،27دسمبر کے بعد پورے پاکستان گونواز گو سے گونج اٹھے گا،تخت رائے ونڈ والو سنو ابھی تو لاہور سے آواز اٹھ رہی ہے،کل پورے پاکستان سے اٹھے گی۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو لاہور میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔بلاول بھٹو نے شرکاء سے سوال کیا کہ بتائیں جب سے بی بی کا بیٹا آیا ہے سندھ میں تبدیلی آئی ہے، کیا پارٹی میں تبدیلی نہیں آئی جیالے میرا ساتھ دیں تو 2018میں وزیراعظم کون ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کی فاتحہ خوانی سے آغاز کرتے ہیں،نیشنل ایکشن پلان ناکام ہوچکا ہے،آپ سب کو سندھ کی ثقافت کا دن مبارک ہو۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے کھپے کھپے پاکستان کھپے اور اگلی باری پھر زرداری کے نعرے لگوائے۔