گزشتہ تین سال کے دوران ٹیکس محصولات میں60فیصد اضافے کے حواے سے ایف بی آر کی کو ششیں قابل تعریف ہیں، رواں سال کے ٹیکس محصولات کے ہدف کو پو را کرنے کے لئے کوششوں کو تیز کیا جائے،ملک کی تعمیر و ترقی اورشرح نمو میں اضافے اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے محصولات میں اضافہ ناگزیر ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اتوار 4 دسمبر 2016 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ تین سال کے دوران ٹیکس محصولات میں60فیصد اضافے پر ایف بی آر کی کو ششو ں کی تعریف کرتے ہوئے ایف بی آر کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ راواں سال کے ٹیکس محصولات کے ہدف کو پو را کرنے کے لئے کوششوں کو تیز کیا جائے،ملک کی تعمیر و ترقی اورشرح نمو میں اضافے اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے محصولات میں اضافہ ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزارت خزانہ کی جا نب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر میں محصولات اکٹھا کرنے کے حوالے سے ہدف اور دیگر ایف بی آ ر کے معاملات کا جا ئز ہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔ چئیرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے وزیر خزانہ کواکٹھے کئے گئے محصولات کے تا زہ ترین اعدادو شمار کے بار ے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں و زیر اعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر خان اور وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اعلی حکام نے شرکت کی۔( و خ ّ)

متعلقہ عنوان :