سرتاج عزیز نے بھارت کی الزام تراشیوں کا بھرپو ر جواب دیا،مودی نے افغان صدر کے ساتھ مل کر ہارٹ آف ایشیاء فورم کو پروپیگنڈا فورم بنادیا،بھارت کو گوادر پورٹ فعال ہونے سے تکلیف ہے،پاکستان کو دفاعی پوزیشن لینے کی ضرور ت نہیں

سابق سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کا بھارتی وزیراعظم او ر افغان صدر کی الزام تراشیوں پر ردعمل

اتوار 4 دسمبر 2016 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) سابق سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا ہے کہ سرتاج عزیز نے بھارت کی الزام تراشیوں کا بھرپو ر جواب دیا،مودی نے افغان صدر کے ساتھ مل کر ہارٹ آف ایشیاء فورم کو پروپیگنڈا فورم بنادیا،بھارت کو گوادر پورٹ فعال ہونے سے تکلیف ہے،پاکستان کو دفاعی پوزیشن لینے کی ضرور ت نہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم او ر افغان صدر کے پاکستان کے خلاف الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سلمان بشیر نے کہا کہ پاکستان نے صبر وجمیل کا مظاہرہ کیا ہے،پاکستان نے اچھے جذبے کے تحت ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کی،سرتاج عزیز کا ان حالات میں بھارت جانا امن استحکام کے عزم کا اظہار ہے،سرتاج عزیز نے بھارت کی الزام تراشیوں کا بھرپور جواب دیا،مودی نے افغان صدر کے ساتھ مل کر ہارٹ آف ایشیاء فورم کو پروپیگنڈہ فورم بنادیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دفاعی پوزیشن لینے کی ضرور ت نہیں۔(خ م)