چکوال منارہ روڈ پر کراچی کوچ نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی ،خاتون جاں بحق ،رکشہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی

اتوار 4 دسمبر 2016 16:20

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) قصبہ بوچھال کلاں کے قریب چکوال منارہ روڈ پر کراچی کوچ نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشے میں سوار ایک خاتون جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی سے چکوال جانے والی کوچ نے تیز رفتاری کے باعث رکشے کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میںقصبہ بوچھال کلاں کی رہائشی خاتون سڑک کے اوپر گری اور کوچ نے اسے کچل دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ رکشہ ڈرائیور خادم ساکن بولہے ہجیال اور دیگر دو مسافروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا گیا۔بوچھال کلاں پولیس چوکی نے رپورٹ درج کر کے کوچ ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے جو موقع پرسے فرار ہوگیا۔