کوئٹہ میں کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن جلد شروع کردئیے جائینگے،ترجمان

اتوار 4 دسمبر 2016 16:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) بلوچستان میں گردوں کے امراض میں مبتلا افراد اور ان کے اہل خانہ کے لئے خوشخبری ہے کہ کوئٹہ میں کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن جلد شروع کردئیے جائیں گے۔گردوں کے ٹرانسپلانٹ آپریشن کوئٹہ میں صوبائی حکومت کے تحت بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرویورالوجی میں کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان انسٹی ٹیوٹ کے مطابق مریضوں کو کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کی سہولت مفت مہیاکی جائیگی، کوئٹہ میں سہولت کے بعدٹرانسپلانٹ کیلئے مریضوں کو دیگر صوبوں کوجانیکی ضرورت نہیں رہیگی۔

اس حوالے سے ضروری بندوبست کیاجارہاہے۔یاد رہے کہ نجی شعبے میں ایک مریض کے کڈنی ٹرانسپلانٹ پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیں اور اس کیلئے کوئٹہ اور اندرون صوبہ سے مریضوں کو کراچی یا لاہور جاناپڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :