کوئٹہ، 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، جماعت اہلسنّت پاکستان

اتوار 4 دسمبر 2016 16:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنماشیخ الحدیث و مہتمم مرکز اہلسنت دارلعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ (رجسٹر ڈ) الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائی12 ربیع الاول والے دن ہر گلی کوچے سے میلاد کے سلسلے میں جلوس نکلے گے۔

(جاری ہے)

قر آن اور صاحب قر آن سے سچی وابستگی ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے پیغمبر اسلامؐ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیںکہ رسول پاکؐ پر د ل و جان سے فدا ہونا ایمان کی نشانی ہے حضور نبی کریمؐ سے غیر مشروط وفاداری اور لامحدود محبت اہل حق کا شیوہ ہے الحاج مفتی محمد حیات القادری نے مزید کہا کہ حضور نبی کریمؐ کی ولاد ت تاریخ انسانیت کا سب سے عظیم اور مقدس واقعہ ہے سیرت رسول کی اتباع ہر مسلمان پر فرض ہے۔

اطاعت رسول کے بغیر محبت رسول کا دعویٰ بے معنی ہے عشق رسول استحکام ایمان کی بنیاد ہے حضور نبی کریم کے قول و بول کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :