ھنگو،ٹل روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

اتوار 4 دسمبر 2016 16:20

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) ٹل روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابقق ہنگو پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روز ہنگو کے علاقہ ٹل روڈ پر سٹیڈیم کے قریب بس سٹینڈ میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اچانک محمد یاسین ولد ریاض خان سکنہ سرک دانہ پرفائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

جس سے محمد یاسین نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے تا ہم پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار کاروائیاں شروع کر دی ہیں ۔پولیس نے تھانہ سٹی میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :