کھیلوں کی فیڈریشنز کے مسائل حل کئے جائینگے ،صوبائی ہم آہنگی کے لئے کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے ‘ جہانگیر خانزادہ

صحتمندانہ سر گرمیوں کیلئے نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا ‘ صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانا

اتوار 4 دسمبر 2016 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان جہانگیر خانزادہ نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرا کے صوبائی ہم آہنگی کیلئے بھی عملی اقدامات کئے جائیں گے ،صحتمندانہ سر گرمیوں کیلئے نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کریں گے اور اس کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا ہے ۔

اپنے انٹر ویو میں پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ بننے پر فخر ہے اور قیادت نے میرے اوپر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ صحتمند معاشرے کیلئے ہمیں کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

میری بھر پور کوشش ہو گی کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدانوںمیں لے کر آئوں تاکہ ہم صحتمند نسل تیار کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی کھیل میری وزارت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں ان کی فیڈریشنز سے آگاہی حاصل کی جائے گی اور ان کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی کوشش کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کھیلوں کو صوبائی ہم آہنگی کے لئے استعمال کریں گے اور کوشش ہو گی کہ اس کا جلد از جلد انعقاد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا ہے جسے مکمل کرنے کے بعد اس پر عملی اقدامات شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :