ہارٹ آف ایشیا کانفرنس، روس نے بھارت، افغانستان کی مخالفت، پاکستان کی دو ٹوک حمایت کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 دسمبر 2016 16:13

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس، روس نے بھارت، افغانستان کی مخالفت، پاکستان ..

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4دسمبر۔2016ء)ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں روس نے بھارت اور افغانستان کے پاکستان مخالف بیانات کی حمایت سے اظہار لا تعلقی کردیا۔کابل کیلئے روس کے نمائندےضمیر کابلوف نےپاکستان کی دو ٹوک حمایت کی۔

(جاری ہے)

روسی نمائندے کا کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان پر تنقید کرنا غلط تھا ،سرتاج عزیز کی تقریر بہت تعمیری اور دوستانہ تھی، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا ایجنڈا ہائی جیک نہیں ہوا،ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مجموعی محور افغانستان اورخطہ ہے،الزامات کا کھیل نہیں ہونا چاہیے۔ہم یہاں دوست اور حمایتی ہیں۔خطے میں ہر ایک سے بہتر تعلقات کیلیے کام کر رہے ہیں۔