طائف: دو سعودی بیویوں نے اپنے 70سالہ شوہر کے لیئے نوجوان دلہن ڈھونڈ لی

اتوار 4 دسمبر 2016 16:12

طائف: دو سعودی بیویوں نے اپنے 70سالہ شوہر کے لیئے نوجوان دلہن ڈھونڈ لی

طائف:(اردو پوائنٹ تازہ ترین،04دسمبر 2016): سعودی مرد ایک سے زائد شادیوں کے بارے میں پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں، اب ایک ایسا ہی دلچسپ واقعہ سعودی عرب کے شہر طائف میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق مطابق ستر سالہ سعودی شخص جو پہلے سے دو بیویاں رکھتا ہے اس کی پہلے سے موجود بیویوں نے باہمی رضامندی سے اپنے شوہر کے لیے نسبتاََ نوجوان بیوی سے شادی کرنے کے لیے باقاعدہ رضامند کیا بلکہ نئی بیوی کے انتخاب کے لیے اپنے خاوند کو متعد مشورے بھی دیئے۔

(جاری ہے)

عواد بن اہیمر نامی اس شخص کا کہنا میں اپنے آپکو دنیا کا خوش قسمت ترین مرد سمجھتا ہوں جس کے پاس اچھی بیویوں کی شکل میں ایسی دولت موجود ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔شادی کی تقریب کے سارے انتظام بھی دونوں بیویوں نے خود کیے، مہمانوں نے بیویوں کے اس فیصلے کو خوشگوار حیرت کے طور پر لیا اور ان کے لیے تیک تمناوں کا اظہا ر بھی کیا۔ تقریب نہایت خوش اسلوبی سے اپنے اختتا م کو پہنچی۔