مخالفین وفاقی چیمبر کے الیکشن میں کامیابی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ، زبیر طفیل

اتوار 4 دسمبر 2016 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل اورٍِِفیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے صدارتی امیدوار زبیر طفیل نے کہا ہے کہ مخالفین وفاقی چیمبر کے الیکشن میں کامیابی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں اور حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شکست مان جائیں۔

کاروباری برادری جن لوگوں کوسالہا سال تک آدمانے کے بعد دو بار مسترد کر چکی ہے انھیں اس بار بھی ووٹ نہیں دے گی۔ تیسری بار الیکشن میںشکست کھانے کے بعد ایف پی سی سی آئی سے موسمی اوربرساتی گروپوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا۔ ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار زبیر طفیل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ شکست خوردہ پینل کی برسوں کی کرپشن نے ایف پی سی سی آئی کو دیوالیہ کر دیا تھا جسے یو بی جی نے دو سال کی کوششوں کے بعداب دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا ہے اور اب اس ادارے کا شمار ملکی و غیر ملکی سطح پر قابل احترام اداروں میں ہوتا ہے جسے دوبارہ لٹیروں کے حوالے نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی کاروباری برادری نی چیمبر میں بڑھتی کرپشن سے تنگ آ کر دو سال قبل ایک گروہ کے طویل اقتدار کا خاتمہ کیا تھا اور اب انھیں دوبارہ ووٹ نہیں دیگی نہ کسی کو چور راستوں سے اقتدار میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں تین ہفتے رہ گئے ہیں جس کے بعد شکست خوردہ پینل کا نام و نشان ہمیشہ کے لئے مٹ جائے گا۔

شکست خوردہ عناصرنے حسب روایت ووٹروں کو ورغلانے اور خرید و فروخت کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں مگر انھیں ناکامی ہو رہی ہے۔ مخالفین کی تمام تر سیاست کا محور سیاسی اثر رسوخ، دھمکیوں اور دھوکہ دہی تک محدود ہیں ۔یہ لوگ مایوسی میں جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں جس کی بنیاد پر الیکشن جیتنا ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اب ایک فعال ادارہ بن چکا ہے جسے مزید ترقی دی جائے گی نہ کہ نالائق اور کرپٹ عناصرکے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :