بھمبر، کشمیری پا کستا ن کی خا طرجا ن کی قر با نی سے بھی در یغ نہیں کر یں گے ، اظہر محمود چو ہدر ی

اتوار 4 دسمبر 2016 15:50

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) ممتاز قانو ن دا ن سا بق مجسٹر یٹ میو نسپل کارپوریشن میر پور اظہر محمود چو ہدر ی نے کہا ہے کہ کشمیر ی پا کستا ن کے بلاتنخواہ سپا ہی ہیں اور پا کستا ن کی خا طرجا ن کی قر با نی سے بھی در یغ نہیں کر یں گے اہلیا ن بھمبر کا آزادی کشمیر میں جو کر دار ہے وہ انتہا ئی اہم ہے ،کشمیر کی آزادی نو شتہ دیوار ہے، پا کستا ن اور آزادکشمیر میں لو گوں کو تما م تر اختلا فا ت بھلا کر آزادی کشمیر کیلئے عملی طور پراقدامات کر نا ہوں گے ، کشمیر کے ہر فرد کا نعر ہ ہے کشمیر بنے گا پا کستا ن ۔

بھمبر پر یس کلب میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ بر ہا ن مظفر وانی قوم کا ہیرو ہے جس نے جا ن کی قر با نی تو دی لیکن با طل کے سامنے نہ جھک کر یہ ثا بت کر دیا کہ مو من مر تو سکتا ہے لیکن ظلم کے سامنے جھک نہیں سکتا کشمیر کا ہر بچہ بر ہا ن وا نی ہے اور کشمیر کی آزادی تک یہ پروا نے اپنی جا نوں کے نذرا نے پیش کر تے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی مذہب میں جا ئز نہیں ہے ،اسلا م ایک امن پسند دین ہے اسکو دہشت گردی سے منسوب کر نا در ست نہیں، اسلا م نے ہمشہ مظلو م کی مدد کی اور ظالم کو رو کا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد کشمیر ی آزادی کی نعمت سے ما لا ما ل ہو نگے اور آزادی سے اپنے فیصلے کر ینگے ۔