چین ، شدید دھند 49 پروازیں منسوخ 20ہزار سے زائد مسافر ائیر پورٹ پر پھنس گے

مزید پروازیں منسوخ ہونے کا امکان

اتوار 4 دسمبر 2016 15:40

چینگدو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) چین کے جنوب مغربی شہرچینگدو میں شدید دھند کے باعث 49 پروازیں منسوخ 20000 سے زائد مسافر ائیر پورٹ پر پھنس گے ، مزید پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کے جنوب مغربی شہرچینگدو میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر رہ گئی جس کی وجہ سے 49 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

اتوار کی دوپہر کیلئے جانے والی پروازوں کی تاخیر کا ریڈ الڑٹ رات دیر سے کیا گیا تھجس کے باعث 20000 سے زائد مسافر ائیر پورٹ پر پھنس گے۔ رن وے تقریبا 10 گھنٹے کے لئے بند کر دیا گیا ۔۔چینگدو شوانگلو ہوئی اڈے کے مطابق اتوارکی دوپہر کو جانے والی 49 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ ہفتہ کو بھی 32 پروازوں کو منسوخ کیا گیا اور آنے والی 35 پروازوں کو دیگر ہوائی اڈوں پر اتارا گیا۔ ہوائی اڈے کے مطابق شدید دھند کے باعث سب سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئی اور سال کے سب سے زیادہ مسافرپھنسے ۔ شیڈول کی دیگر پروازیں بھی اس دھند سے متاثر ہو سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :