ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ایشین ٹورز کا آغاز کیاجارہا ہے،پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے متاثر ہواہو،پہلی دفعہ کے کہ قریشی اور ثانیہ مرزا نے وائلڈ کارڈ حاصل کیا ہے

ایشین ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سریش سبرامنیم کی سینٹردلاورعباس کے ہمراہ پریس کانفرنس

اتوار 4 دسمبر 2016 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) ایشین ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سریش سبرامنیم نے کہا ہے کہ ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ایشین ٹورز کا آغاز کیاجارہا ہے،پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے متاثر ہواہو،پہلی دفعہ کے کہ قریشی اور ثانیہ مرزا نے وائلڈ کارڈ حاصل کیا ہے۔وہ پاکستان آمد پرسینٹردلاورعباس کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے ۔

سینٹر دلاور عباس نے کہا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ایشین ٹورز کا آغاز کیاجارہا ہے۔ایشین ٹینس فیڈریشن ایشیاکے کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے ایک عرصہ سے کام کر رہی ہے ۔پاکستان نے 11سال بعد ڈیوس کپ ٹائیز کو واپس حاصل کرلیا ہے۔ سریش سبرامنیم نے کہا کہ پاکسانیوں کی مہمان نوازی سے متاثر ہواہوں۔

(جاری ہے)

اے ٹی ٹی کا مقصد جونئیرز کی مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔

پہلی دفعہ کے کہ قریشی اور ثانیہ مرزا نے وائلڈ کارڈ حاصل کیا ہے۔عقیل خان پاکستان کا ایک اچھا کھلاڑی ہے۔سینٹر دلاور عباس نے کہا کہ ایرانی صدرسیاستے کوفارسی میں خط لکھا تھا ۔ایرانی صدر نے ایرانی کھلاڑیوں کوپاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہرکی ۔اے ٹی ٹی کی6ایونٹس پاکستان بھارت اور تھائی لینڈ میں 12ایونٹ ہوں گے۔اگلے سال 30ممالک اے ٹی ٹی ٹورزمینج کریں گے۔ایشین پلئیرز کے لیے وائلڈ کارڈ حاصل کرنابہت آسان ہوگا ۔ ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کو 3000ڈالرکا چیک دیا۔ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے 2000ڈالرکاچیک پاکستان ٹینس فیڈریشن کو دیا۔

متعلقہ عنوان :