سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ نے 1200میگاواٹ کے آر ایل این جی نجی پاور منصوبے کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کردی

اتوار 4 دسمبر 2016 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ(پی پی آئی بی) نے 1200میگاواٹ کے آر ۔ایل ۔

(جاری ہے)

این جی نجی پاور منصوبے کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کردی ،اس بات کا فیصلہ وزارت پانی و بجلی اور پی پی آئی بی کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا،سرمایہ کاروں سے منصوبے کیلئے بڈز کی وصولی کی تاریخ توسیع کے بعد20دسمبر2016تک تھی،اسی طرح سرمایہ کار کمپنیوں کی رجسٹریشن اور آر ایف پی خریدنے کی تاریخ میں بھی 15دسمبر2016تک توسیع کردی گئی ،پہلے یہ تاریخ یکم دسمبر2016تھی،بڈز 20 دسمبر کو ساڑھے تین بجے سرمایہ کاروں کے نمائندوں کے سامنے کھولی جائیں گی،1200میگاواٹ کا آر ایل این جی منصوبہ مظفر گڑھ میں لگایا جارہا ہے جس کیلئے ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کار مستحکم کمپنیوں سے بڈز طلب کی گئی ہیں،اس سلسلہ میں پی پی آئی بی کے ایم ٖڈی شاہ جہان مرزا کی زیر صدارت ایک پری بڈ کانفرنس بھی منعقد کی گئی تھی جس میں سرمایہ کاروں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور منصوبے میں سرمایہ کاروی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا تھا،یہ منصوبہ پہلے مرحلے میں مارچ2018تک اپنی پیداوار شروع کردے گا جبکہ دوسرا مرحلہ فروری2019میں مکمل ہوجائے گا،منصوبے سے عوام کو صاف قابل دوست اور مستحکم بجلی ھاصل ہوگی اور نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔

(خ م)