پاکستان اور شام میں تجارت بڑھانے کا پوٹینشل موجود ہے،عبدالروف عالم

اتوار 4 دسمبر 2016 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم نے کہا ہے کہ پاکستان اور شام میں تجارت بڑھانے کا پوٹینشل موجود ہے،دونوں ممالک کی حکومتیں اور نجی شعبہ اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرے، شام میں پاکستانی ٹیکسٹائل، چاول، ادویات، کھیلوں کے سامان اور رزعی اجناس کی بڑی مانگ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اتوار کو ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم نے یہ بات پاکستان میں شام کے سفیر رضوان لطفی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میں شام کی زرعی اور صنعتی پیداوار متاثر ہوئی ہے جسکی کمی درامدات سے پوری کی جا رہی ہے جبکہ امن قائم ہونے پر بڑے پیمانے پر تعمیراتی سرگرمیاں ہونگی جس سے فائدہ اٹھانے کے لئے کاروباری برادری ابھی سے کوشش کرے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شام میں صورتحال بہتر ہونے سے کاروبار کے مواقع میں اضافہ ہو گا۔اس وقت وہاں کاروبار کرنا خطرہ سے خالی نہیں مگر جتنا رسک بڑھتا ہے اتنا ہی منافع بھی بڑھ جاتا ہے۔

انھوں نے شام کے سفیر سے کہا کہ دونوں ممالک کے وفاقی چیمبروں کے مابین روابط استوار کرنے میں مدد کریں اوت تجارتی وفود کا تبادلہ یقینی بنایا جائے تاکہ تجارت بڑھائی جا سکے۔ اس موقع پر شام کے سفیر نے اپنے ملک میں پاکستان کی اشیاء و خدمات متعارف کروانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ انکے ملک کی زرعی و صنعتی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام اب بھی دنیا میں زیتون پیدا کرنے والے چوتھا بڑا ملک ہے اور وہان مواقع کی کوئی کمی نہیں۔

متعلقہ عنوان :