وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں آج پا کستان کا شمار دنیا کی 10ابھرتی ہو ئی معیشتوں میں کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین
اتوار 4 دسمبر 2016 15:40
(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکا لنے کے لئے انقلابی نو عیت کے اقدامات اٹھائے جس کی بدولت ملک سے دہشت گردی ، لاقانونیت اور بدامنی کا خاتمہ ہو چکا ہے ملکی ذرمبادلہ ذخائر 24ارب ڈالر سے تجاوزکرچکے ہیں لو ڈ شیڈنگ میں بھی نما یا ں کمی آئی ہے 2017ء لو ڈشیدنگ کا مکمل خاتمہ ہو جا ئے گا۔
گیس کی قلت پر بہت جلد قا بو پا لیں گے ایل این جی گیس کی درآمد سے گیس کی لو ڈشیدنگ میں کمی آئی ہے۔ ملکی انڈسٹری اورگھریلو صارفین کو ایل این جی گیس فراہم کی جا رہی وزیر اعظم کی قیادت میں آج مملکت خداداد ترقی وخوشحالی کی جا نب گا مزن ہے انشا ء اللہ آنیوالی نسل کو ہم خوشحال ،مضبوط اور روشن پا کستان دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ کے نواحی چک 38میں سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاح کے مو قع پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔پیر اشرف رسول ایم پی اے ، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چیئر مین ضلع کو نسل را نا احمد عتیق انور ، یو سی چیئر مین حاجی شاہد حیات ، ملک نو ید محمود چو ہان ، عقیل احمد بھٹی اور میڈ یا ایدوائزر محمد ندیم گورایہ نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا پاکستان کی آزادی ، خود مختاری اور سلامتی کے تھفظ کے لئے پوری قوم ، حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چا ہتے ہیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارت میں ہو نے والی ہا رٹ ایشیاء کا نفرنس میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پا کستان مسئلہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ دیگر تصفیہ طلب امور پر مذاکرات چا ہتا ہے مودی سرکا ر ہٹ دھرمی کی بجا ئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے اگر اس نے کسی قسم کا ایڈونچر کر نے کی کو شش کی تو اس کا نقصان بھارت کو ہی ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.