علاج بالغذاء سے تمام بیماریوں کا علاج ممکن ہے‘ حکماء

اتوار 4 دسمبر 2016 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) ماہرین علاج بالغذاء کا کہنا ہے کہ طب مفرد اعضاء اپنی افادیت کے پیش نظر دُنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، اس طریقہ علاج کے تحت تمام بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔

(جاری ہے)

حکیم غلام فرید میر،حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد فیصل طاہر صدیقی اور دیگر نے علاج بالغذاء کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوگر،جوڑوں کا درد، ہیپا ٹائٹس تمام اقسام لقوہ، فالج، بلڈ پریشر موٹاپا اور دل کی بیماریوں پر تحقیقات کرنے کے بعد کامیاب علاج دریافت کر لیا گیا ہے۔

اگر حکومت طب مفرد اعضاء (علاج بالغذائ) کے شعبہ کو سرکاری سر پرستی میں جاری رکھے تو امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ہم سینکٹروںمریضوں کا علاج بالغذاء سے کیا جن کو ہمیشہ شوگر جیسے موذی مرض سے چھٹکارا مل گیا۔

متعلقہ عنوان :